دل کو کبھی سمجھا نہیں پاتی

Poet: afera By: raja ghias...abad, munic germany

کبھی دروازہ ھوں دیکھتی کبھی چھت پھ ھوں جاتی
میں بھی کیا پاگل ھوں کہیں چین نہیں پاتی

جانتی ھوں ھوا نے ہلا یا ھے آج پھر دروازہ
مگر کیا کروں تیرے آنے کی آس نہیں جاتی

تیرا انتظار کانٹے چبھوتا ہے اب تن بدن میں
کوئی بھی سانس درد سے خالی نہیں جاتی

جب سے تیرے نام لگی ہوں گاؤں کے رستے تکنے لگی ہوں
شب وصل ہے کہ نہیں آتی جان ہے کہ مگر نہیں جاتی

لوگ بھی کہتے ہیں حالات بھی بتاتے ہیں کہ تو ہرجائی ہے
مگر تجھ سے دل کا رشتہ ہے میں دل کو کبھی سمجھا نہیں پاتی

دم نکلنے سے پہلے وہ آ جائے تو اچھا ہے عافرہ
کہ مٹی کی ڈھیری کبھی لذت ملاقات نہیں پاتی

Rate it:
Views: 616
23 Jun, 2011