دل کہتا ہے مجھے کہ وہ میرا ہے
من بھی کہتا ہے کہ وہ تیرا ہے
زندگی کو میری سنوارا ہے اسی نے
وہ میرے لئے اک نیا سویرا ہے
میری زندگی میں وہ آیا جب سے
تب سے دور ہوا میرا اندھیرا ہے
کیسے ممکن ہے کاشف کہ بھول جاؤں اسے
اس کو تو میرے دل میں بسیرا ہے