Add Poetry

دل کی کہانی

Poet: By: Azhar, sehnsa

کچھ دور ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے

سمجھے نہ جسے تم آنکھوں سے
وہ بات زبانی کہہ دیں گئے

پھولوں کی طرح ہونٹوں پے
اک شوخ تبسم بکھرے گا

دھیرے سے تمہارے کانوں میں
اک بات پرانی کہہ دیں گے

اظہار وفا تم کیا جانو
اقرار وفا تم کیا جانو

ہم زکر کریں گے غیروں کا
اور اپنی کہانی کہہ دیں گے

کچھ دور ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے

Rate it:
Views: 679
10 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets