آنکھوں میں مقیم اکثر خواب ہمارے ٹوٹ جاتے ہیں
نصیب جب بھی پرکھتے ہیں تو تارے ٹوٹ جاتے ہیں
سرد راتوں کو اٹھ اٹھ کر تمھیں جب بھی پکارا ہے
دل کے ویران صحرا میں انگارے ٹوٹ جاتے ہیں
یادیں بے رحم ہو جائیں تو چھلک جاتی ہیں آنکھیں
ندی جب چڑھ جاتی ہے کنارے ٹوٹ جاتے ہیں
اپنی تقدیر میں لکھا نہ چاند ہے نہ سورج ہے
ستاروں کا ذکر کیسا ستارے ٹوٹ جاتے ہیں
محل ہم غریبوں کے کبھی ہوتے نہیں پورے
گھروندے جو بناتے ہیں وہ سارے ٹوٹ جاتے ہیں
مظہر تم محبت کو بڑا مضبوط سمجھتے ہو
ذرا سی ٹھیس سے یہ بندھن پیارے ٹوٹ جاتے ہیں