دنیا
Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIمجھ کو بھی نظر آتی ہے یہ بو قلمونی
وہ چاند‘ یہ تارا ہے‘ وہ پتھر‘ یہ نگیں ہے
دیتی ہے مری چشم بصیرت بھی یہ فتوے
وہ کوہ‘ یہ دریا ہے‘ وہ گردوں‘ یہ زمیں ہے
حق بات کو لیکن میں چھپا کر نہیں رکھتا
تو ہے‘ تجھے جو کچھ نظر آتا ہے‘ نہیں ہے
More Sad Poetry






