دن کے سارے کاری لمحے رو بیٹھے
Poet: ہاشم By: ہاشم, Jacobabadدن کے سارے کاری لمحے رو بیٹھے
یاد میں اس کی بیٹھے بیٹھے رو بیٹھے
آج بھرے بازار میں بے بس اپنی ہی
تنہائی پر ہنستے ہنستے رو بیٹھے
دن میں اس پیلے کمرے کی خاموشی
رات میں اس کے کالے سائے رو بیٹھے
عشق میں یہ بھی عجب مقام اک آیا تھا
وہ سویا تھا تکتے تکتے رو بیٹھے
اک کردار فلم کا بالکل ہم جیسا
اک جوکر کے دیکھ ٹھہاکے رو بیٹھے
More Sad Poetry






