دور نظروں سے کر دیا تو نے
Poet: Shahzad Kashfi Shahzad By: SHAHZAD KASHFI, Karachiدور نظروں سے کر دیا تو نے
ظلم مجھ پہ یہ کیا، کیا تو نے
ایک اُمید کا جو روشن تھا
دیپ وہ بھی بجھا دیا تو نے
ڈال کر مجھ پہ پیار کی نظریں
سویا ارماں جگا دیا تو نے
خواب کو پیار کے فسانے کو
اک حقیقت بنا دیا تو نے
توڑ کر کے بھرم محبت کا
دل کو دل سے جدا کیا تو نے
راستے سے وفا کے مت ہٹنا
عہد شہزاد ہے کیا تو نے
More Sad Poetry








