دوہری شہریت کی اہلیت ۔۔۔

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

اعلٰی تعلیم کے بہانے
جو
وطن چھوڑ کر چلے جائیں
پھر پلٹ کر کبھی نہیں آئیں
اپنے ذاتی مفاد کی خاطر
ان کو اس بات سے نہیں مطلب
یہ زمیں ان کی دھرتی ماں تھی کبھی
اب
جینا نہ ساتھ مرنا ہے
جب کوئی اور ماں بنالی تو
پھر انہیں کس لئے ہے دلچسپی
ان کو
حاکم بنا دیا جائے

Rate it:
Views: 416
01 Sep, 2013