دو لاین والی شاعری
Poet: M.Masood By: M.Masood, Nottingham(81)
کسی روز میری بہت یاد آۓ گی
مگر اُس دن بہت دیر ہو جاۓ گی
(82)
دل میں اب درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
زندگی میری عبادت کے سوا کچھ بھی نہیں
(83)
جی تو چاہتا ہے کہ مر جائیں تیری خاطر
پر ڈر لگتا پھر تو کسی اور کا نہ ہو جاۓ
(84)
وٹ جاۓ جو بھرم دل کا تو پھر آنکھوں سے
بوندیں چہرے پہ لہو کی بھی بکھرتی ہیں کبھی
(85)
بہت سے زخم ہیں دل میں مگر اِک زخم ایسا ہے جل اُٹھتا ہے راتوں میں جو لَو دیتا ہے بارش میں
(86)
ساتھ دینا ہے تو دے چھوڑ کے جانا ہے تو جا
تو اضافہ تو نہ کر میری پریشانیوں میں
(87)
قسمت ساتھ نہ دے تو محبت نفرت میں بدل جاتی ہے
اکثر کانٹے لگنے پر لوگ پھول کو پھینک دیتے ہیں
(88)
ہمیں تو اب بھی وہ گزرا زمانہ یاد آتا ہے
تمہیں بھی کیا کبھی کوئی دیوانہ یاد آتا ہے
(89)
وہ راستے میں مل جائے اتفاق سے کہیں
مجھے یہ شوق مسلسل سفر میں رہتا ہے
(90)
بیان کر دیں جو ٹوٹے ہوئے دِل کی حالت
یقین مانئے الفاظ کی رگیں پھٹ جائے
(91)
کوئی تَعْوِیذ ہو رد بلا كا
میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے
(92)
اسے یقین ہی نہیں ہے کے میں نہیں اس کا
وہ میرے نام کے اب بھی دیئے جلاتی ہے
(93)
بچھڑتے ہوۓ تم سے جو وعدہ کیا تھا میں نے
وہی وعدہ نھبانے کے لیے تو جی رہا ہوں میں
ہر ایک صبح یہاں بن کے سوگ ساتھ رہے گی
چنار شاخ پہ بیٹھا پرندہ بھی سہما ہوا ہے
کہ گولیوں کی صدا اب تو دن کی بات رہے گی
جنازے اٹھتے ہیں، مائیں ہیں پتھرائی ہوئی سی
یہ کس کے نام لکھوں کون سی حیات رہے گی؟
جھیلِ ڈل کا پانی بھی اب سوال کرتا ہے
کہ کتنے خواب ڈبوؤ گے کب یہ گھات رہے گی؟
وہ اسکول بند پڑے ہیں، کتابیں جل رہی ہیں
بتاؤ اے مرے رب نسل کب نجات پائے گی؟
کبھی تو تھا یہ چمن امن کا گہوارہ لیکن
اب اس زمیں پہ فقط آہ کا ثبات رہے گا
لہو سے لکھتے ہیں ہم داستاں کشمیر کی
یہ داستاں نہ سہیںپر یہ کائنات رہے گی
مسعودؔ دردِ وطن کو قلم میں ڈھالتا رہے گا
جب تک لہو میں حرارت ہے یہ صدا ساتھ رہے گی
دل کو مبتلائے غم کر کے مسکرا رہا ہے صنم
اکیلے ہی گزارا کر لیا میں نے
سکوں ملتا نہیں مجھ کو اجالے میں
اندھیروں کو ہی پیارا کر لیا میں نے
اگرچہ زیست مشکل تھی یہ تیرے بن
مگر سب کچھ گوارا کر لیا میں نے
یہ دنیا نفع کی عادی تو ہے لیکن
محبت میں خسارا کر لیا میں نے
جھکا کر سر گریبانِ جنوں میں پھر
عجب دلکش نظارا کر لیا میں نے
مقدر کی اندھیری رات میں گویا
خود اپنے کو ستارا کر لیا میں نے






