دو گھڑی کا اس جہاں میں ہے مہمان تُو
سو برس کا کیوں پھر کرتا ہے سامان تُو
دنیا کی زیب و زینت میں پڑ گیا ہے
آخرت سے اپنی ہوکے انجان تُو
بھلا کر اپنے خدا اور نبی ﷺ کو کہیں
بن نہ جائے عبرت کی اک داستان تُو
شر سے تُو دور بھاگ ، بن نیک جا
یاد رکھ یہ کہ ہے اک مسلمان تُو
جو بھی کرتا خدا ہے، وہی ہوتا اچھا ہے
دل میں اپنے یہ رکھ ہردم ایمان تُو
کر وہ جو کہا ہے خدا اور نبی ﷺ نے
احکام ان کے کاشف سب مان تُو