دکھ شاعری

Poet: ابنِ خالد By: ابنِ خالد, Gujranwala

تجھے لے ڈوبا ہے میرا نہ ہونے کا دکھ
مجھے بھی تو ہے جاناں تجھ کو کھونے کا دکھ

بھلانے کی کوشش کر دیکھو تم، اب مجھ سے
نہیں دیکھا جاتا تیرا یہ رونے کا دکھ

تری آنکھوں میں جب بھی میں آنسو دیکھوں تو
بہت ہوتا ہے مجھ کو میرے ہونے کا دکھ

سکوں سے سو جاتا ہوں اس کو کھو کے میں اب
مناتا ہوں ہر دن میں اُٹھ کے سونے کا دکھ

Rate it:
Views: 916
24 Jan, 2022