کچی مٹی کے وہ کھلونے
اک اک کر کے ٹوٹ گئے
اور وہ کاغذ کی کشتی بھی
تیز ہوا میں ڈول گئی
اور وہ میری گڑیا پیاری
رکھ کر ماں، کہیں بھول گئی
بہانہ تھا بڑا اچھا یہ
سو رو رو رات بتائی ہے
اب کیا بتلائیں اور کیا کہیں
کھلونے ٹوٹنے کا تھا دکھ
یا یاد کسی آئی ہے