دھنک کے پار کہیں

Poet: رشید حسرتؔ By: رشید حسرتؔ, Quetta

اتار دے نہ یقیں مجھ کو شک کے پار کہیں
بسیرا اس نے کیا ہے دھنک کے پار کہیں

مری بساط کہاں تھی کہ روک پاتا اسے
دھواں سا بن کے جو اترا افق کے پار کہیں

مجھے گلوں کی لطافت سے اختلاف نہیں
بجھا بجھا سا ہے چہرہ مہک کے پار کہیں

ندی کا شور بھی جذبات کا طلاطم تھا
وہ کس جہان میں پہنچا تھا تک کے پار کہیں

جہاں گئی ہے نظر سامنے وہی چہرہ
دعا کرو کہ یہ اترے جھلک کے پار کہیں

بجا کہ چاروں طرف اک سراب پھیلا ہے
شجر بھی ہوں گے مگر لق و دق کے پار کہیں

نجم! تُو ظاہری چہرے میں تو منوّر ہے
اندھیرے ہوں گے تری اس دمک کے پار کہیں

تمہارے زرد سے چہرے سے ہے خلش سی مجھے
لگا ہو زخم مبادہ کسک کے پار کہیں

رشیدؔ تو نے وفا کا صلہ دیا کیا ہے؟
وہ بیٹھ جائے نہ ایسے میں تھک کے پار کہیں

Rate it:
Views: 101
29 Apr, 2025
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL