Add Poetry

دھوکہ دے گیا اپنا بخت

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

‎دھوکہ دے گیا اپنا بخت
‎وقت کڑا اور گھڑی ہے سخت

‎لُٹ گیا سپنوں کا راج محل
‎اب کیسا تاج اور کیسا تخت

‎نین کنول جب مرجھا گئے
‎رویا دل کا ایک اِک لخت

‎عمر کی پونجی گھٹتی جائے
‎باندھوں اب میں سفر کا رخت

‎چہرہ پتھر نظریں خنجر، اُس پر
‎لفظ بنجر اور لہجہ کرخت

‎زندگی کے گھنے جنگل میں
‎رعنا تن تنہا ایک درخت

Rate it:
Views: 735
20 Apr, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets