Add Poetry

دیر نہ ہو جائے کہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل نہ ٹوٹ جائے کہیں
دیر نہ ہو جائے کہیں

یہ برسوں پرانا رشتہ
چھوٹ ہی نہ جائے کہیں

بحر آسمان کا یہ
تارا نہ ڈوب جائے کہیں

تھام لو مضبوطی سے
پھر سے کھو نہ جائے کہیں

وقت کا بہتا لمحہ
ہاتھ ہی نہ آئے کہیں

سحر کی تمنا میں
شام ہو نہ جائے کہیں

تم سوچتے رہ جاؤ
اپنا کام ہو نہ جائے کہیں

عظمٰی دل کی بات کرو
وقت کھو نہ جائے کہیں

دل نہ ٹوٹ جائے کہیں
دیر نہ ہو جائے کہیں

Rate it:
Views: 967
19 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets