دیکھنے کے لیے اور کیا رہ گیا
Poet: Kanwar Imtiaz Ahmed By: Shazia Hafeez, Attockدیکھنے کے لیے اور کیا رہ گیا
 اے خدا اب یہی دیکھنا رہ گیا
 
 رات کا وقت بجھتا دیا اور میں
 تو نے چھوڑا جسے جس جگہ، رہ گیا
 
 پھول کھلتے رہے لوگ ملتے رہے
 چشم پر نم سے میں دیکھتا رہ گیا
 
 سارے منظر تیرے ساتھ رخصت ہوئے
 اک تیرا مڑ کے وہ دیکھنا رہ گیا
  
More Sad Poetry







