دیکھ لیا مَیں نے، قسمت کا تماشہ دیکھ لیا
اِک آگ لگی اِک آگ بُجھی، آنکھوں نے میری کیا دیکھ لیا
دیکھ لیا مَِیں نے ساجن تیرا وعدہ دیکھ لیا
رَستے میں ہوں مَیں، منزل پہ ہے تُو، یہ پیار کا ناطہ دیکھ لیا
آیا مَیں کسی کی محفل میں، طوفان لیے لاکھوں دل میں
مِل کر بھی رہا مَیں مشکل میں، ملنے کا نتیجہ دیکھ لیا
چُھپتے ہی تیرے او چاند میرے، سورج بھی نہ نکلا آنگن میں
پھر غم کی اندھیری رات ہوئی، دو دن کا اُجالا دیکھ لیا
دیکھ لیا مَیں نے، قسمت کا تماشہ دیکھ لیا
دیکھ لیا مَِیں نے ساجن تیرا وعدہ دیکھ لیا