Add Poetry

ذو قافیتین

Poet: رشید حسرت By: رشید حسرت, Quetta

اِسی لِیئے کوئی جادُو اثر نہِیں کرتا
گُمان دِل میں مِرے دوست گھر نہِیں کرتا

جُھکا ہی رہتا ہے گشتی پہ اپنے شام و سحر
پِسر کو بولتا ہوں کام کر، نہِیں کرتا

فقِیر جان کے محبُوب پیار بِھیک میں دے
میں اپنے آپ کو یُوں در بدر نہِیں کرتا

ہُؤا ہے یُوں بھی کہ حالات خُود کُشی کے تھے
اِرادہ کر کے چلا بھی، مگر نہِیں کرتا

کڑے مقام پہ جُوں لوگ رُخ بدلتے ہیں
دُعا قُبول خُدا بھی اگر نہِیں کرتا؟

ہُؤا جُنوں سے عقِیدت کے سُرخرو ورنہ
معارکہ یہ محبّت کا سر نہِیں کرتا

پڑا جو وقت گِھسٹنا پڑے گا اُس کو بھی
وہ ایک شخص جو پیدل سفر نہِیں کرتا

پتہ نہ تھا کہ کٹھن مرحلے بھی آئیں گے
وگرنہ عہدِ وفا عُمر بھر نہِیں کرتا

رشِیدؔ کرتی حُکُومت اگر پذِیرائی
کوئی بھی سودۂِ عِلم و ہُنر نہِیں کرتا
 

Rate it:
Views: 340
21 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets