جس جذبے پر دن بھر سورج اپنے ہاتھ رکھے رہتا تھا شب کے لمس سے ایسے جاگ پڑا تھا ریت کے دلآرام رفاقت اورسُلگتی تنہائی کے بیچ سمندر کی بانہوں سے لپٹے ہوئے دو منکر جسم اپنے آپ سے ہار چکے تھے رات کا جادو جیت چکا تھا