رات کٹتی رہی چاند چلتا رہا

Poet Submitted byTariq Baloch
Text size

رات کٹتی رہی چاند چلتا رہا
آتش ِ ہجر میں کوئی جلتا رہا

رات بھر چاندنی گنگناتی رہی
رات بھر کوئی تنہا سسکتا رہا

اشک پلکوں پہ آکے بکھرتے رہے
نام لب پہ کسی کا لرزتا رہا

آج پھر رات بسر ہو ہی گئی
آج پھر کوئی خود سے اُلجھتا رہا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied