Add Poetry

رات بھر ہوتی رہی برسات دل جلتا رہا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

رات بھر ہوتی رہی برسات دل جلتا رہا
دل پہ انجانا سا کوئی تیر سا چلتا رہا

وقت کے دریا سے لمحوں کے نہ موتی چن سکے
بے خبر ہم ، اور سورج عمر کا ڈھلتا رہا

کہ نہ پائے ہم اگرچہ کچھ مروت کے سبب
غیر کا آنا ترے در پر ہمیں کھلتا رہا

قافلہ چل بھی دیا رستے میں ہم کو چھوڑ کر
دور تک جانے کا سپنا ہاتھ ہی ملتا رہا

زیست کی مصروفیت میں کچھ پتہ تک نہ چلا
دل میں غم ناسور بن کر پھولتا پھلتا رہا

میں نے جس کو زندگی کی ہر امانت سونپ دی
سانپ بن کر آستیں میں وہ مری پلتا رہا

پاس میرے تھا اگر کچھ وہ تھا میرا حوصلہ
دشمنوں کی چھاتیوں پہ مونگ جو دلتا رہا

ہم توجہ ہی نہ دے پائے کبھی اپنی طرف
وقت کی بھٹی میں سونا جسم کا گلتا رہا

ہم نے عذراؔ اپنی دھڑکن میں بسایا تھا جسے
ہر قدم پر خوابِ رنگیں بن کے وہ چھلتا رہا

 

Rate it:
Views: 1075
08 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets