رخ کی زیبائی

Poet: Azra Yasmeen By: Bakhtiar Nasir, Lahore

اب کہاں ہے وہ رخ کی زیبائی
اب تیرا غم ہے اور تنہائی

تم گئے‘ زندگی میں رعنائی
پھر کبھی بھول کر نہیں آئی

تیری صورت کا نور دیکھا تو
چاند کی چاندنی بھی شرمائی

تو نے بخشی ہے چاندنی بن کر
میرے ظلمت کدے کو رعنائی

جان جو نکلے تو تیرے قدموں میں
ہم تماشا ہوں‘ تم تماشائی

کاش چپکے سے تم چلے آؤ
بج اٹھے پھر خوشی کی شہنائی

دل میں ارماں ہے تم سے ملنے کا
ہے نظر دید کی تمنائی

ان کی باتیں جو یاد آتی ہیں
درد لیتا ہے دل میں انگڑائی

ہم بھی نادان ہیں ک سقدر عذرا
ہوگئے غم میں ان کے سودائی

Rate it:
Views: 567
11 Jun, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL