Add Poetry

رسوائیوں سے ڈرتے تھے

Poet: UA By: UA, Lahore

صرف تیرے لئے گزرتے تھے
جب تیرے شہر سے گزرتے تھے

ایک تمہارے دیکھنے کے لئے
خود کو ہم بے نقاب کرتے تھے

کیوں بھلا تم سے دور ہو جاتے
ہم نہ رسوائیوں سے ڈرتے تھے

ان کو چاہا ہے زندگی کی طرح
جن کی چاہت میں روز مرتے تھے

ان کی چاہت کا یہ بھرم ہے کہ
ہم اکیلے ہی سب سے لڑتے تھے

اپنی چاپت کا اعتبار اور کیا ہوگا
جفاؤں کو بھی انداز وفا کرتے تھے

کس لئے خود کو کو سجا کر رکھیں
ہم تو صرف تیرے لئے سنورتے تھے

تمہارے جانے سے روپ یوں بےروپ ہوا
آئینہ دیکھتے اور خود سے ڈرتے تھے

تم شام و سحر میری نگاہوں میں رہو
ہم تو رات دن یہی دعا کرتے تھے

اب تمہیں پایا ہے تو ہمیں معلوم ہوا
تم سے نہیں خود سے وفا کرتے تھے

Rate it:
Views: 621
22 Jan, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets