Add Poetry

رشتوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں لڑکیاں

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

پھل تو ہیں پر پھلوں کے لیے ٹوکری نہیں
لڑکے پڑھے لکھے ہیں مگر نوکری نہیں

رہ تک رہی ہیں کب سے ہر اک گھر کی کھڑکیاں
رشتوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں لڑکیاں

مفلس جھلس رہے ہیں مشقت کی دھوپ میں
امرا کو مزہ مل رہا ہے “ چینی سوپ “ میں

ان اونچی کوٹھیوں میں کسی شے کی کیا کمی
جن میں بنی ہے امی بھی فیشن ذدہ ممی

رشوت سے جو بناتا نہیں مال اب یہاں
تو دیکھیے وہ کتنا ہے بد حال اب یہاں

نقلی ہیں ساری چیزیں تو نقلی ہیں آدمی
ہر شخص کی نگاہ ہے دولت پہ ہی جمی

جو حکمران ہیں ہمیں ان سے نہ آس ہے
کہ ان کے ہوتے ملک کا تو ستیا ناس ہے

Rate it:
Views: 763
27 Nov, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets