رفاقت
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھ سے ہوئی کیونکر عداوت بتا دو
تمہیں مجھ سے کیا ہے شکایت بتا دو
تم مجھ سے کس لئے خفا ہو گئے ہو
مجھ سے ہوئی کیسی حماقت بتا دو
بہت دن ہوئے تم کو دیکھے ہوئے
ہوئی ایسی بھی کیا رقابت بتا دو
میری ذات پر کس قدر حق تمہارا
یہ حقیقت سارے جہاں کو بتا دو
عظمٰی ہمیں بھی خبر نہ ہوئی
ہوئی کب سے اپنی رفاقت بتا دو
More Sad Poetry






