روز سوتا ہوں میں یادوں میں کسی کی رو کے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiروز سوتا ہوں میں یادوں میں کسی کی رو کے
خواب آتے ہیں تو جگتا ہوں میں آنکھیں دھو کے
بے وفائی کی اسی نے جسے من سے چاہا
کھائے ہیں اپنوں سے ہی ہم نے مسلسل دھو کے
پیار میں کیسی ہے مجبوری یہ دیکھو یارو
لوٹ آتا ہوں مسلسل بنا دیکھے ہو کے
اس لیے کرب سبھی سہتا ہوں ہے میرا وہ
اس کا حق ہے کہ ستائے مجھے چاہے ٹو کے
سوز ہجراں میں رہی زیست ہے کٹ میری
ہجر غم کرب کا اشکوں سے بہاؤ رو کے
چھوڑ کیوں مجھکو گیا ہے یہی معلوم نہیں
جو کبھی میرا تھا شہزاد نہیں اب جو کے
More Sad Poetry






