Add Poetry

رونق لگی ہے چلو چلتے ہیں میخانے میں

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود, نونٹگھم یو کے

رونق لگی ہے چلو چلتے ہیں میخانے میں
کیا رکھا ہے یہاں اِس بے درد زمانے میں

ہم تو کرتے رہے ہمیشہ اُسے پیار بہت
وہ آزماتے رہے جو ماہر تھے آزمانے میں

یوں تو چل دیتے ہو تم غیروں کے ساتھ
مگر کیا حرج ہے تمہیں میرے پاس آنے میں

میخانہ میری منزل نہیں جام میری زندگی نہیں
مجھ سے پوُچھو کتنا ہے مزہ نغمے یادوں کے گنگنانے میں

سُنا ہے ہم نے خواب تو اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
اِس لیے ہم بھی مگن ہیں خواب سجانے میں

وہ کہتے ہیں تم اب نہ رہے ہو میرے پیار کے قابل
اور یہ بھی کہا ہے کہ ہم گلشن ہیں نئے یارانے میں

کیوں مجھے اکثر یہ بہار اُداس کر دیتی ہے
دوستو مجھے دیر ہو جائے گی یہ داستان سنانے میں

کچھ خط چند غزلیں اور ایک تصویر میری خیال
مسعود اُس نے زرا دیر نہ لگائی اُنہیں جلانے میں

Rate it:
Views: 788
10 Feb, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets