ریت پہ لکھ کے میرا نام مٹایا نہ کرو
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIریت پہ لکھ کے میرا نام مٹایا نہ کرو
آنکھیں سچ بولتی ہیں پیار چھپایا نہ کرو
لوگ ہر بات کا افسانہ بنا لیتے ہیں
سب کو حالات کی روداد سنایا نہ کرو
یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو
شہر احساس میں پتھرائو بہت ہے محسن
دل کو شیشے کے جھروکے میں سجایا نہ کرو
More Sad Poetry






