Add Poetry

زخمِ شناسائی

Poet: رعنا تبسم پاشا By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

‎کبھی کبھی بہت ضد میں آ جاتا ہے
‎ایک نہیں سنتا ہماری
‎نہ پیار سے نہ دلار سے
‎یہ مانگے جاتا ہے تم کو
‎بہت چاہتا ہے تم کو
‎تم جو ہو ہماری رسائی سے بہت دور کہیں
‎نظروں سے پرے سمندروں کے پار کہیں
تم تو چاند ہو جسے تکتی ہے زمیں
اور جب یہ کچھ سمجھتا ہی نہیں
‎پھر ہم اپنے دل کے منہ پہ
‎دو لگا کے اسے چپ کرا دیتے ہیں

Rate it:
Views: 1069
01 Jan, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets