زخم کھائے ہیں بہت ہم نے محبت کے لئے
Poet: Syed Mohd Iqbal Rizvi By: Syed Mohd Iqbal Rizvi, Lucknow, Indiaزخم کھائے ہیں بہت ہم نے محبت کے لئے
ان کو فرصت ہی نہیں میری عیادت کے لئے
زخم بھر جائیں گے یہ سوچ کے پی لی ہے دوا
پھر بھی کچھ چاہئے زخموں کی شفاعت کے لئے
ہم نے محسوس کیا ان کو ہر ایک لمحہ مگر
اور صرف ان کو ملا وقت شکایت کے لئے
خود سے بے گانے ہوئے دل کو بھی دیوانہ کیا
ہم نے کیا کیا نا کیا ان کی قرابت کے لئے
آپ محفل میں نہ آ ئیں تو یہ اچھا ہوگا
میں ابھی ہوں نہیں تیار قیامت کے لئے
ہم نے انداز بٰان اپنا سنوارا تھا بہت
کیونکہ مشہور تھے وہ حُسنِ سماعت کے لئے
More Sad Poetry






