زمانہ چال سے ہے

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

زمانہ چال سے ہے
بس تمہارے کمال سے ہے

یہ جو حال ہے میرا
وفا کے بُرے حال سے ہے

تلاشِ جواب میں ہوں
سانس تیرے سوال سے ہے

بُرائی پیار میں نہیں تھی
ساری رنجش وصال سے ہے

اُسے آوارگی پسند ہے شاید
یہی میرے خیال سے ہے

سر پہ میرے غم سوار
اُلفت کے جال سے ہے

زمانے کی کیا مجال تھی
مگر یہ تیری مجال سے ہے

Rate it:
Views: 455
29 Apr, 2016