زندگی میں محبت کا عمل جاری ہے
اس لئے زندگی بہت ہی پیاری ہے
جس طرح ازل سے تاریکی میں رونی ہوتی ہے
نفرتوں کے درمیاں محبت بھی جاری و ساری ہے
اس دھرتی پہ جتنا حق تمہارا ہے ہمارا بھی ہے
یہ زمین جتنی تمہاری ہے اتنی ہی ہماری ہے
نفرت کے شعلوں کی زد سے آؤ اسے بچا لیں ہم
یہ کلیوں کی بستی ہے یہ پھولوں کی کیاری ہے
سچ کہتے ہیں کہنے والے عشق کبھی مرتا نہیں
الفت چاہت اور محبت یہ ان سب پہ بھاری ہے
زندگی میں محبت کا عمل جاری ہے
اس لئے زندگی بہت ہی پیاری ہے