زندگی تم سوچ لو

Poet: Hurma rizwan By: Hurma rizwan, Karachi

زندگی تم سوچ لو
ساتھ ساتھ چل سکوگی
میری راہگزر بہت سی
تلخیوں سے عبارت ہے
میرا درد زمانوں پر محیط ہے
ھر مستقل چیز سے ڈر ہے
کہ چھن نہ جائے

دل،محبت،وفا،الفت
یہ نام بک گئے اچھے داموں
انتظار ،دھوکہ،فریب
رہ گئے باقی
مجھے تھام لے ذرا کوئی
بس لمحے کی بات ہے
پھر زندگی تو مجھے اک
آن ہی آن میں پورا سنوار دے
چلو پھر تم سوچ لو

Rate it:
Views: 681
07 Jun, 2015
More Life Poetry