زندگی تو سمٹ رہی ہے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, AL-Khobar K.S.Aزندگی تو سمٹ رہی ہے کر کے اپنا کاروبار
چند لمحے اور مانگیں گے خدا سے ہم ادھار
خاموشیوں کا پہر تھا اور تھی فضا بھی بے سکوں
سادگی سے ہم لٹے ہیں رات کو پھر ایک بار
سسکیوں کا ہے الاؤ اور شام کی ہیں تاریکیاں
آنسوں کی اک لڑی ہے اور بیتے لمحے سوگوار
فصل گل ہم نے جو کاٹی زخمی زخمی ہاتھوں سے
پھولوں کے دل بھی خوں کئے اور ہر کلی تھی بیقرار
کیسی روشن تھیں فضائیں جب جگنوؤں کا ساتھ تھا
اب غموؤں کی سیج ہے اور موت کا ہے انتظار
More Sad Poetry






