زندگی تیرے بن کتنی ادھوری ہے

Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharif

زندگی تیرے بن کتنی ادھوری ہے
مگر تیرے بن جینا میری مجبوری ہے

تو لوٹ کے آئے گا ہے یقین مجھ کو
اس یقین کے لئے مگر تیرا بچھڑنا بھی ضروری ہے

ان آنکھوں سے تیرے انتظار کے دیپ چھن رہے ہیں
یہ دیپ جلا رکھنے کو آس کے آنسوں ضروری ہے

اپنی کرنی تو سب کر جاتے ہیں من مانی لوگ
کوئی ہم سے بھی تو پوچھے تمہارے لئے کیا ضروری ہے

الٹ جاتی ہے بساط کبھی کبھی شاطر لوگوں کی
اس کے لئے قسمت کا ساتھ ہونا ضروری ہے

Rate it:
Views: 1267
12 Oct, 2009