Add Poetry

زندگی میں کبھی کبھی

Poet: UA By: UA, Lahore

زندگی میں کبھی کبھی ایسا لمحہ آتا ہے
کسی کو یاد کرتے ہوئے اپنا آپ بھول جاتا ہے
کسی سے کچھ بھی کہا نہیں جاتا
اور بنا کہے بھی رہا نہیں جاتا
نہ کچھ سنائی دیتا ہے نہ کچھ دکھائی دیتا ہے
دل نہ ہی کچھ سن پاتا ہے اور نہ ہی کچھ کہہ پاتا ہے
ہر بات میں ضد پکڑتا ہے اور اپنی بات منواتا ہے
کوئی ساتھی سنگی ساتھ نہ ہو دل خود سے باتیں کرتا ہے
کانٹوں کے رستوں پہ چل کر خوشیوں کے پھول کھلاتا ہے
خوابوں میں گم صم رہتا ہے سچائی سے کتراتا ہے
کوئی لاکھ چھپائے راز دروں آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے
کوئی چاہے یا نہ چاہے دنیا کو پتہ چل جاتا ہے
یہ دل بھی کتنا پاگل ہے کسی کو رسوا کرتا ہے
بدنامی کو گلے لگاتا ہے اوررسوا ہو جائے تو گھبراتا ہے
جو بات ہمارے بس میں نہیں پھر دل کیوں اس پر آتا ہے
نظروں کو جس کی چاہت ہو نظروں سے وہ چھپ جاتا ہے
پھر دل سے دل کا مل جانا کیوں مشکل تر ہو جاتا ہے
دل ناداں ہے یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھ نہیں پاتا ہے
ان سچے جھوٹے خوابوں سے اپنا جیون بہلاتا ہے
یہ دل آخر کیوں سچے جھوٹے خواب سجاتا ہے
لیکن یہ سچ ہے جیون میں یہ لمحہ آتا جاتا ہے
ہر زندگی میں کبھی کبھی

Rate it:
Views: 1874
06 Feb, 2009
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets