سوچا ہے کبھی ہم نے
کہ
زندگی کا ہماری
کیا ہے مقصد
کیوں پیدا کیا ہے
ہمیں خدا نے
کس لئے بنائی
یہ دنیا، یہ جہاں
اگر
کبھی ممکن ہو تو
ذرا
یک پل کے لئے
کسی ایک خاموش
کونے میں جاکر
تنہا ئی میں
اپنے آپ سے
دل و دماغ سے
اس کا جواب مانگنا
اگر
دل زندہ ہے
اور دماغ سلامت ہے
تو جواب ملے گا تجھے
کہ
انسان کی خدمت کے لئے
محبت اور چاہت کے لئے
ہمدردی اور ایثار کے لئے
دکھ درد بانٹنے کے لئے
اپنوں کے لئے
غیروں کے لئے
جس ایک ہی جملہ کافی ہوگا
کہ
ہے زندگی کا مقصد اووروں کے کام آنا