زندگی ہم نے یوں گزاری ہے
Poet: تنزیلہ یوسف۔ لاہورممبر آف پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ By: Tanzila Yousaf, Lahoreزندگی ہم نے یوں گزاری ہے
دن کسی کے شب ہماری ہے
شہر کی رنگینیوں پہ کئی روز سے
چیختی ہوئی خاموشی طاری ہے
ازل سے ابد کی جانب بڑھتی
کس کی یہ شاہی سواری ہے
ہم سے نہ مانگ ابھی پیار کی نظر
دل پہ اداسی ابھی طاری ہے
میں تیری چاہ میں رل گئی ہوں
سکوت میں بھی اک گونج ہماری ہے
More Sad Poetry







