زندگی
Poet: By: MUHAMMAD ASIF, kuala lumpurہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتیں
 زندگی کے لمحوں کی قیمتیں نہیں ملتیں
 
 فتح کی خواہش میں اعمال بھی تو لازم ہیں
 صرف چند ارادوں سے مسرتیں نہیں ملتیں
 
 فیصلے یہ چا ہت کے آسماں پہ ھو تے ھیں
 دو دلوں کے ملنے سے قسمتیں نہیں ملتیں
 
 دین اور دنیا کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے 
 مسجدوں میں رہنےسے جنتیں نہیں ملتیں
 
 گزر جائیں پیار میں جو لمحات غنیمت ہے
 زندگی میں باربار ایسی مہلتیں نہیں ملتیں
 
 چھوڑ دے اگر زندگی میں کوئی تیرا ساتھ آصف
 رکھو اسے دعاؤں میں یاد کہ ایسی محبتیں نہیں ملتیں
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم