زندگی
Poet: Rahat Jabeen By: Rahat Jabeen, karachi زندگی چاہے
ایک خواب کی مانند ہو
یا پھر
سراب کی مانند
دونوں صورتوں میں
ایک ہی جیسی ہوتی ہے
دونوں کی کشش
ہمیں اپنے حصار میں رکھتی ہے
ہم ہمیشہ اس کے تعاقب میں رہتے ہیں
اور حقیقت میں یہ ہم سے اتنی ہی دور جاتی ہے
More Life Poetry






