زندگی

Poet: UA By: UA, Lahore

کبھی پر خار کبھی پر بہار زندگی
کبھی وصال کبھی انتظار زندگی

جس کے دام سے صیاد بھی نہیں بچتا
بڑی ظالم بڑی بے اعتبار زندگی

بظاہر تو بڑی پرکیف دکھائی دے گی
کبھی میٹھی کبھی سندر کبھی گلزار زندگی

اپنی اداؤں سے ہمارا دل لبھائے گی
پھر زندگی سے کردے گی بیزار زندگی

اپنے چاہنے والوں کو خاکستر بناتی ہے
سلگتی رہتی ہے سلگاتی ہے انگار زندگی
 

Rate it:
Views: 953
24 Nov, 2008