زندگی

Poet: Nuzhat By: Nuzhat Parveen, karachi

ہر کسی کی آنکھوں میں سوچ کا سمندر ہے
ہجر کے جزیرے ہیں
وصل کا تلاطم ہے
دوستی کی موجیں ہیں
عشق کا بھنوربھی ہے
دشمنی کا طوفاں بھی
آرزو کی سیپوں میں حسرتوں کے موتی ہیں
زندگی بھی گویا اک بحر بےکراں ٹہری

Rate it:
Views: 1020
02 Feb, 2009