زیست کی سلگتی راہوں میں
پیار بھی ایک عذاب ہوتا ہے
آسمانوں پہ جوڑے بنتے ہیں
دیکھے کون ہمرکاب ہوتا ہے
خوشیوں کے ہزار گروندیں
غم کی ایک آہ سے خواب ہوتا ہے
چاند کی چاندنی کا کیا کہیے
جیسے تیرا شباب ہوتا ہے
زندگی کی اندھیری راہوں میں
عشق ہی آفتاب ہوتا ہے