سارے نہیں ہوا کرتے
Poet: UA By: UA, Lahoreرازداں سارے نہیں ہوا کرتے
مہرباں سارے نہیں ہوا کرتے
جو صحیح سمت کا پتہ دے دیں
کارواں سارے نہیں ہوا کرتے
سائباں بن کے ساتھ رہنے والے
آسماں سارے نہیں ہوا کرتے
ہمسفر راہ میں ملتے ہیں اکثر
سائباں سارے نہیں ہوا کرتے
بیشتر شناسا ہوتے ہیں لیکن
نگہباں سارے نہیں ہوا کرتے
ہم خیال سب کے بہت سے ہونگے
ہم زباں سارے نہیں ہوا کرتے
عظمٰی ہم خاموش ہیں تو کیا ہوا
بے زباں سارے نہیں ہوا کرتے
More Sad Poetry






