تُو بغاوت کے جذبوں کا طوفان ہے
جدوجہد مسلسل کا عنوان ہے
خواب غفلت سے تو نے جگایا ہمیں
انقلاب سحر کی تو پہنچان ہے
تو نے آکر کیا ہم پہ حق آشکار
تو ہی باطل پرکھنے کا میزان ہے
خون مظلوم سے جو لکھا وقت نے
ظالموں کی تباہی کا فرمان ہے
آ گ پانی میں جس سے لگے وہ صداء
جو دلوں کو بدل دے وہ ایمان ہے
تجھ کو منصب ، حکومت کی چاہت نہیں
اس صدی کا انوکھا تو انسان ہے
خوں کے پیاسوں کو تو نے اماں بخش دی
تیرا دشمن تیرے گھر میں مہمان ہے
تجھ میں ایثار و اخلاص و چاہت کے رنگ
تو زمیں پر محبت کا فیضان ہے
تو مروت ، صداقت کا زریں عہد
در گزر کا وسیع قلب و میدان ہے
تیری فکر رساء نے ہے بخشا ء جنوں
طرز نو کا نیا عہد و پیمان ہے
تو ہی ڈھا ئیگا اہل ستم پر غضب
جس سے لرزہ ہو طاری وہ ہیجان ہے
تیرے عزم و یقیں کی چٹاں دیکھکر
موج طوفاں ندا مت سے حیران ہے
تیری قوت مٹانے کی خواہش لیئے
سازشیں کرنے والا پریشا ن ہے
اس شہر کی وفائیں تیرے نام تھیں
آج تجھ پر فدا خاک مہران ہے
طلبہ ، مزدور ، شہری تیرے ہم رکاب
تیرے پرچم تلے جسم دہقا ن ہے
اہل پنجاب تیرے قدم بہ قدم
ساتھ تیرے پشاور و مکران ہے
تیری جرات ، قیادت کو میرا سلام
صبح نو کا اشہر تجھ سے امکان ہے