سایہ بن کر ساتھ ہر گھڑی رہتی ہے
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garhسایہ بن کر ساتھ ہر گھڑی رہتی ہے
اُداسی میرے پیچھے پڑی رہتی ہے
ایک تصویر یادِ ماضی لئے ہوئے
دل کے آئینے میں کھڑی رہتی ہے
رات بھر اُن کے تصور میں اے ستارو
چاند سے میری آنکھ لڑی رہتی ہے
کوئی نہیں ہے کسی کا پُرسانِ حال
سبھی کو اپنی اپنی پڑی رہتی ہے
شاید آ جائے امر میرا چارہ گر
اِسی اُمید پر سانس اَڑی رہتی ہے
More Sad Poetry






