Add Poetry

ستایا بہت ہے

Poet: Sadeed Masood By: Sadeed Masood , Newzeland Auckland

ہم نے گو اپنے آپ کو ستایا بہت ہے
لیکن تمہارے پیار کو نبھایا بہت ہے

صحرا ہے تیز دھوپ ہے اس سے غرض نہیں
ہم کو کسی کی یاد کا سایہ بہت ہے

اب تو خبر نہیں ہے اپنے بھی حال کی
موسم تمہا رے ہجر کا چھایا بہت ہے

آنگن میں رو رہی ہے تنہا تاریک رات
گھر کو اداسیوں نے بسایا بہت ہے

اس سے کہو سدید اب تو رہا کرے
قید خیال یار نے ستایا بہت ہے

Rate it:
Views: 497
28 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets