ستم اس نے برسوں اٹھایا کیا

Poet: عبدالمجید خواجہ شیدا By: Tooba, Karachi

ستم اس نے برسوں اٹھایا کیا
مگر رسم الفت نبھایا کیا

ترے ہجر میں اے مہ اوج حسن
فلک مجھ کو برسوں رلایا کیا

نہ آنا تھا ان کو نہ آئے یہاں
میں ہرچند ان کو بلایا کیا

ہماری نہ اس نے سنی ایک بھی
عدو حال اپنا سنایا کیا

ہمیں واں کا جانا منع ہی رہا
عدو ان کے گھر روز آیا کیا

شب وصل وہ محو زینت رہے
میں آئینہ ان کو دکھایا کیا

پسیجا نہ دل ان کا ہائے غضب
میں آنکھوں سے دریا بہایا کیا

نہ مانے وہ آخر چلے ہی گئے
بہت ان کو شیداؔ منایا کیا

Rate it:
Views: 478
07 Jul, 2021