Add Poetry

سرد راتوں کی چاندنی میں اداس ہوکر ملا کریں گے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

مجبتوں کے دیپ جب جب دل میں تیرے جلا کریں گے
بہار رُت کے حسین لمحے پھول بن کر کھلا کریں گے

میری طرح تمھیں بھی اکثرلوگ دل میں سوال لے کر
سرد راتوں کی چاندنی میں اداس ہوکر ملا کریں گے

حسرتوں کی تتلیوں کو ، وکیل اپنا بنا کے ہم بھی
تجھے کٹہرے میں لا کے تجھ سے تیری جفا کا گلہ کریں گے

بتاو تم ہی آج ہم کو، کیا بھول سکتے ہیں ہم صنم کو؟
بھول جانا بھی بس میں ہوتا، بتاو ایسا ہم بھلا کریں گے؟

درد فرقت نہ جان جب تک ہماری لینے کا عہد کرلے
آگ میں تیری یاد کی ہم روز و شب ہی جلا کریں گے

رسم و راہ بڑھائی نہیں ہے یونہی توہم نےآنسوؤں سے
اسی بہانے چلو رضا اب، داغِ دامن دُھلا کریں گے
 

Rate it:
Views: 867
11 Sep, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets