سفید پرندہ
Poet: By: maqsood hasni, kasurممتا جب سے
صحرا میں کھوئ ہے
کشکول میں بوئ ہے
خون میں سوئ ہے
سفید پرندہ خون میں ڈوبا
خنجر دیوارں پر
چاند کی شیشہ کرنوں سے
شبنم قطرے پی کر
سورج جسموں کی شہلا آنکھوں میں
اساس کے موسم سی کر
ہونٹوں کے کھنڈر پر
سچ کی موت کا قصہ
حسین کے جیون کی گیتا
وفا اشکوں سے لکھ کر
برس ہءے مکت ہوا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم